ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار :کووڈ سے متاثر بحریہ اڈے سی برڈ کے ہائی کمشنر اور بحریہ فوج کے وائس ایڈمرل کا انتقال

کاروار :کووڈ سے متاثر بحریہ اڈے سی برڈ کے ہائی کمشنر اور بحریہ فوج کے وائس ایڈمرل کا انتقال

Tue, 15 Dec 2020 20:46:04    S.O. News Service

کاروار:15؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) کووڈ-19سے متاثر بھارتی بحریہ فوج کے نائب ایڈمرل شریکانت (60) دہلی کے بیس اسپتال میں منگل کو انتقال کرگئے۔

مہلوک وائس ایڈمرل شریکانت کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔ بنگلورو کے جالہلی سے تعلق رکھنے والے شریکانت کاروار کے بحریہ اڈے ’’سی برڈمنصوبے ‘‘ کے ہائی کمشنر تھے۔ اس سے قبل وہ ایٹمک حفاظت کے انسپکٹر جنرل اور قومی تحفظ کالج میں کمانڈنٹ کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ بحریہ فوج کے سب مرین شعبہ میں سب سے بزرگ افسرشریکانت اسی 31دسمبر کو ریٹارئرڈ ہونے والے تھے۔ فوج میں شامل ہونے سے پہلے وہ وجئے پورا کے فوجی  اسکول میں تربیت حاصل کی تھی۔


Share: